Live Updates

فخر امام کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا

فخر امام کشمیر کمیٹی کے سربراہ ہیں،اب انہیں وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 مارچ 2019 20:21

فخر امام کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2019ء) سید فخر امام کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے، فخر امام کشمیر کمیٹی کے سربراہ ہیں اور اب انہیں وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے۔ فخر امام پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ہیں اور اس سے پہلے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، اب وزیر اعظم کی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے جس میں انہیں وفاقی وزیر بھی بنا دیا گیا ہے۔

فخر امام 1985سے 1988تک حزبِ اختلاف کے سربراہ رہے اس کے علاوہ وہ قومی اسمبلی کے گیارہویں سپیکر بھی رہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے وہ پاکستان مسم لیگ نواز کا حصہ تھے انکی بیوی سیدہ عابدہ حسین بھی نواز شریف حکومت میں وزیر رہی ہیں۔ سید فخر امام کی صاحبزادی سیدہ صغرہ امام بھی سیاستدان ہیں۔

(جاری ہے)

سید فخر امام کو پاکستانی سیاست میں اہم مقام حاصل ہے اور وہ کئی اہم کرسیوں پر براجمان رہے ہیں اب انہیں وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے جبکہ وہ کشمیر کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

فخر امام 1985میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تب انہوں نے سپیکر کا الیکشن لڑا جس میں ضیاالحق کے حمایت یافتہ خواجہ صفدر انکے مقابلے پر تھے،ا س الیکشن میں سید فخر امام نے 119ووٹ حاصل کیے جبکہ خواجہ صفدر 111ووٹ حاصل کر سکے یو ں سید فخر امام نے خواجہ صفدر کو نا قابلِ یقین شکست دی لیکن بعد میں انکے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کر کے ووٹنگ کرائی گئی اور انہیں سپیکر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات