Live Updates

قومی معیشت کی بربادی، پی ٹی آئی بھی نری نکمی نکلی، ہارون الرشید

پی ٹی آئی بس رونے پیٹنے میں لگی رہتی، ارے بھائی بزداروں سے کام نہیں چلتا، ڈھنگ کے لوگ لگانا ہوں گے۔سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا ٹویٹر پر تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 مارچ 2019 20:26

قومی معیشت کی بربادی، پی ٹی آئی بھی نری نکمی نکلی، ہارون الرشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2019ء ) قومی معیشت کی بربادی میں پی ٹی آئی بھی نری نکمی نکلی، ارے بھائی بزداروں سے کام نہیں چلتا، ڈھنگ کے لوگ لگانا ہوں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ارکان پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے شک قومی معیشت زرداری اور نواز شریف نے برباد کی مگر پی ٹی آئی بھی نری نکمی نکلی۔

انہوں نے کہا کہ بس رونے پیٹنے میں لگی رہتی ہے۔ ارے بھائی بزداروں سے کام نہیں چلتا۔ ڈھنگ کے لوگ لگانا ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن غضنفرعباس چھینہ نے پنجاب عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019ء پیش کیا جس کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے قانون نے دی اور یوں بل 24 گھنٹے کے اندر منظور بھی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بل کے تحت ارکانِ اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھ کر ایک لاکھ 92 ہزار روپے ہوگئی، بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزارروپے ماہانہ، ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار، یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے اور مہمان داری الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کوارکان کی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر دستخط کرنے سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بل کو دوبارہ ایوان میں پیش کیا جائے اور وزیراعلیٰ کولائف ٹائم گھر جیسی مراعات دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب بل کو دوباری ایوان میں پیش کریں۔وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو بل پردستخط کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کوعمر بھر کیلئے گھر دینے کا فیصلہ درست نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات