پی ایس ایل4ایلیمنیٹر ون، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 162رنز کا ہدف دیدیا

بابر اعظم کے42،منرو کے32رنز،الیاس کے تین شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات مارچ 20:41

پی ایس ایل4ایلیمنیٹر ون، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2019ء) پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 32ویں میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 162رنز کا ہدف دیدیا ہے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز کے لیے بابر اعظم اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیااور اسلام آبا د کے باﺅلرز کی کھل کر پٹائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو محض20گیندوں پر52رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد منرو6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے11گیندوں پر32رنز بنا کر پوویلین لوٹے،لیام لیونگ سٹون اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے50رنز جوڑے جس کے بعد لیونگ سٹون شاداب خان کو چھکا لگانے کی کوشش میں باﺅنڈری لائن پر فہیم اشرف کے ہاتھوں جکڑے گئے،بابر اعظم42رنز سکور کرکے رومان رئیس کا شکار بنے،کولن انگرام23رنز بنا کر محمدموسی کا شکار بنے جنہوں نے اسی اوور میں افتخا ر احمد کو بھی صرف ایک رن پر چلتا کیا،بین ڈنک12رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر پوویلین لوٹے، عامر یامین بھی ایک رن بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،محمد عامر بھی کپتان عماد وسیم کی غلط کال کے باعث2رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،عمر خان بغیر کوئی رن بنا ئے فہیم اشرف کا دوسرا شکار بنے،دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز میں سہیل خان کی جگہ عامریامین جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں فلپ سالٹ کی جگہ ایلکس ہیلز کو شامل کیا گیا۔آج کی فاتح ٹیم اگلے میچ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی اور پھر دوسرے ایلیمنٹر کی فاتح ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دے کر فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، بھرپور انجوائے کر کے کھیلیں گے۔شائقین کی بڑی تعداد کرکٹ اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم پہنچی۔