آئیسکو کی بجلی چوری کے خلاف مہم تیز، پانچ ماہ کے دوران 5 ہزار 821 بجلی چور پکڑے گئے

جمعرات 14 مارچ 2019 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی چوری کے خلاف مہم تیز کر دی ہے اور پچھلے پانچ ماہ کے دوران 5 ہزار 821 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں 926، اٹک میں 771، راولپنڈی میں 1780، جہلم میں 1562 اور چکوال سرکل میں 782 بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس عرصہ میں ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے 1371 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف 681 ایف آئی آرز پہلے ہی درج کرائی جا چکی ہیں۔ اب تک 67 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس مہم کے دوران 4 ہزار 495 میٹرز سست پائے گئے ہیں جبکہ 259 میٹروں میں ٹیمپرنگ کی گئی ہے اور کنڈوں کے ذریعے کم از کم 962 افراد بجلی چوری کررہے تھے۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :