پیپلز پارٹی نے سندھ کونسل کا اجلاس 16 مارچ کو طلب کرلیا

جمعرات 14 مارچ 2019 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندہ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے سندہ کونسل کا اجلاس ہفتہ 16 مارچ کو 2 بجے دن وزیر اعلی ہائوس میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی سندہ کے صدر نثار احمد کھوڑو کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں غور و خوض کیا جائے گا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سینٹرل کمیٹی کے اراکین، سندہ ایگزیکیٹو کمیٹی کے عہدیداران، ذیلی تنظیموں کے صوبائی صدور، ڈویثزنل اور ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز، اطلاعات سیکریٹریز اور تمام اراکین پارلیامینٹ ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیئرمین اور میونسپل کارپوریشن کے مئیرز شرکت کریں گے۔