وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

،معاشی و دفاعی چیلنجز سمیت اہم امور پر گفتگو ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کیلئے معاشی سفارتکاری کا اقدام انتہائی سود مند ثابت ہوگا ، وزیر خزانہ اسد عمر

جمعرات 14 مارچ 2019 22:25

وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزارتِ خزانہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں ملک کو درپیش معاشی و دفاعی چیلنجز، سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کیلئے معاشی سفارتکاری کا اقدام انتہائی سود مند ثابت ہوگا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی ویزہ رجیم پاکستان میں سیاحت ، تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔موثر انداز میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے اور بہترین سفارت کاری کے ذریعے دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کروانے پر، دونوں وزراء نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباددی ۔