بھارت میں پل کا ایک حصہ گرنے سے دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک،34زخمی

حادثہ مقامی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا، پٴْل پر مرمت کا کام جاری تھا،پولیس

جمعرات مارچ 22:35

بھارت میں پل کا ایک حصہ گرنے سے دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک،34زخمی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) بھارت کے شہر ممبئی میں راہگیروں کیلئے بنائے جانے والے پٴْل کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ مقامی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا، پٴْل پر مرمت کا کام جاری تھا جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔یہ پیڈسٹرین برج 1984 میں قائم کیا گیا تھا اور روزانہ لاکھوں افراد اس پل کو سڑک عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔متعلقہ حکام نے واقعہ کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔