لاہور، 22 اے 22 بی کی درخواستیں دائر کرنے پر پابندی کے معاملہ پر پنجاب بار کونسل نے نیشنل جوڈیشل پالیسی کی مخالفت کردی

جمعرات 14 مارچ 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) اندراج مقدمہ کے لیے 22 اے 22 بی کی درخواستیں دائر کرنے پر پابندی کے معاملہ پر پنجاب بار کونسل نے نیشنل جوڈیشل پالیسی کی مخالفت کر دی ۔ پنجاب بار کونسل نے نیشنل جوڈیشل پالیسی کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے جوڈیشل پالیسی کی ازسر نو جائزہ لینے کی اپیل کر دی ۔ پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمات کا چار روز میں فیصلہ آئین کے آرٹیکل 10 اور ضابطہ فوجداری سے متصادم ہے ۔نیشنل پالیسی 2009 کے بعد نئی پالیسی تشکیل خلاف قانون ہے۔نیشنل جوڈیشل پالیسی بناتے وقت بار کونسلز اور سینئر وکلاء سے تجاویز نہیں لی گئیں۔