لاہور،صوبائی سلیکشن بورڈ وں کی جانب سے 5ماہ میں176افسران کی ترقیوں کی منظوری دی گئی

جمعرات 14 مارچ 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) صوبائی سلیکشن بورڈ وں کی جانب سے 5ماہ میں176افسران کی ترقیوں کی منظوری دی گئی۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کے عہدہ سنبھالنے کے بعدبورڈکے اب تک چار اجلاس ہو چکے ہیں۔چار اجلاسوں میں 16صوبائی محکموں کی176 افسران کوترقی دی گئی۔محکمہ تعمیرات کی29، پبلک پراسیکیوشن کے 12،زراعت کے 10 افسران کوگریڈ 19میں ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

سوشل ویلفیئر کے 8، اطلاعات و ثقافت کے 4، محنت و انسانی وسائل کے 3،محکمہ سپورٹس کے 2افسران کوگریڈ 19میں ترقی ملی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکے 36، پرائمری ہیلتھ کے 37،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے 11 افسران کوگریڈ 20میں ترقی دی گئی۔ آبپاشی کے 5، ہائر ایجوکیشن کے 4،تعمیرات کے 3،منصوبہ بندی و ترقیات کے 3 اورسکولز ایجوکیشن، معدنیات اورلائیوسٹاک کے ایک ایک افسر کو گریڈ 20میں ترقی ملی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے 6افسران کوگریڈ 21میں ترقی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :