لاہور یوں کو بیمار جانوروں کا ناقص اور مضر صحت گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ناکام

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بکر منڈی کے علاقے میں بڑی کارروائیاں ي*بکر منڈی اولڈ سلاٹر ہاوس ایریا میں 3 غیر قانونی مذبح خانے، میٹ چلر اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ سیل ۱بیمار جانوروں کا غیر قانونی مذبح خانے میں گوشت تیار کر کے جعلی مہریں لگائی جاتی تھیں : ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جمعرات 14 مارچ 2019 23:24

لاہور یوں کو بیمار جانوروں کا ناقص اور مضر صحت گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سر براہی میں ویجیلینس ٹیموں نے بکر منڈی کے علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاہوریوں کوبیمار جانوروں کا ناقص اور مضر صحت گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔میٹ سیفٹی ٹیموں نے 4300 کلو بیمار جانوروں کا گوشت اور8 ہزار کلو جانوروں کی باقیات برآمدکر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بکر منڈی کے علاقے میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاہوریوں کو بیمار جانوروں کا ناقص اور مضر صحت گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔بکر منڈی اولڈ سلاٹر ہاوس ایریا میںکارروائیوں کے دوران 3 غیر قانونی مذبح خانے، میٹ چلر اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ سیل کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

بیمار جانوروں کا غیر قانونی مذبح خانے میں گوشت تیار کر کے جعلی مہریں لگائی جاتی تھیں۔

سیل کیے گئے سلاٹر ہاوس پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پہلے بھی سیل کیے گئے تھے مگر صحت دشمن عناصر کی جانب سے غیر قانونی طور پر کھول کر کام کیا جا رہا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران غیر قانونی مذبح خانوں سے جعلی مہریں بھی برآمد کر لیں مگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں تک صحت بخش گوشت کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

بیمار جانوروں کے ناقص گوشت سے متعدد موذی بیماریاں پھیلتی ہیں۔کارروائی کے دوران برآمد شدہ4300 کلو بیمار جانوروں کا گوشت، 8 ہزار کلو جانوروں کی باقیات پیمکو سنٹر میں تلف کر دی گئی ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیا کہ ویجیلنس ٹیمیں گلی محلوں میں چھپے ذبح خانوں کا بھی سراغ لگا رہی ہیں۔انہوںنے شہریوں سے گزارش کی کہ کہیں بھی مضر صحت گوشت دیکھیں تو بذریعہ ٹیلی فون ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن یا ویب سائٹ اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :