اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی سے متعلق تشویش ناک خبر

بلے باز کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک، شاداب خان نے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح آصف علی کے نام کردی، عوام سے بلے باز کی بیمار صاحبزادی کیلئے دعاوں کی اپیل کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 مارچ 2019 00:04

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی سے متعلق تشویش ناک خبر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی سے متعلق تشویش ناک خبر، بلے باز کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک، شاداب خان نے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح آصف علی کے نام کردی، عوام سے بلے باز کی بیمار صاحبزادی کیلئے دعاوں کی اپیل بھی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 4 کے دوسرے پلے آف میچ میں آصف علی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

تاہم میچ کے بعد آصف علی سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس حوالے سے لیگ اسپنر شاداب خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح آصف علی کے نام کردی۔ شاداب خان نے کہا ہے کہ آصف علی کی بیٹی بہت بیمار ہے۔ شاداب خان نے عوام سے آصف علی کی بیٹی کی صحتیابی کیلئے دعاوں کی اپیل بھی کی ہے۔