نیوزی لینڈ :2مساجد میں فائرنگ ،9 افراد جاں بحق، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی

ایک شخص نے آٹو میٹک رائفل سے مسجد میں گھستے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی: عینی شاہدین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 مارچ 2019 08:42

نیوزی لینڈ :2مساجد میں فائرنگ ،9 افراد جاں بحق، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بال ..
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مارچ 2019ء) نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور40سے زیادہ زخمی ہو گئے جب کہ دورے پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور40سے زیادہ زخمی ہو گئے جب کہ وہاں دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

(جاری ہے)

مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی ، حملہ آور کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی کردی ہے جب کہ کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،شہر کے گرجا گھر اور سکول بھی بند کردیئے گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے حملہ آور نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی، حملہ آور نے گولیوں کے دو میگزین فائر کیے۔دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے کہا کہ ٹیم حملے کے وقت مسجد میں موجود تھی اور اسی دوران ٹیم کے ارکان نے مسجد سے بھاگ کر جان بچائی تاہم ہمارے تمام کرکٹر محفوظ ہیں۔