بینکنگ کورٹ کا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 15 مارچ 2019 10:30

بینکنگ کورٹ کا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2019ء) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔حسین لوائی، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران آصف علی زرداری کی جانب سے مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے پراعتراضات عدالت میں جمع کرائے گئے، آصف زرداری کے اعتراضات کی نقول نیب پراسیکیوٹرکو فراہم کی گئی تھی۔یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور دیگرملزمان کے وکلا نے کیس راولپنڈی منتقلی کی مخالفت کی تھی، ملزمان پر 35 ارب روپے سے زائد منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔