نیوزی لینڈ میں سفید فام انہتاپسندوں کے مساجد پر حملوں میں50 سے زائد شہید‘درجنوں زخمی

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی‘ ملزمان اپنی کاروائیوں کو فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر لائیو دکھاتے رہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 مارچ 2019 10:55

نیوزی لینڈ میں سفید فام انہتاپسندوں کے مساجد پر حملوں میں50 سے زائد ..
 کرائسٹ چرچ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ۔2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجدپرسفید فام انہتاپسندوں کے حملے سے 50 سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. حملہ آوروں نے خودکار میشن گنوں سے اس وقت اندھادھند فائرنگ کردی جب مساجد میں جمعہ کی نماز اداکی جارہی تھی. مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نے اپنی شناخت آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے کی ہے،حملہ آورفوجی وردی میں ملبوس تھا،جس کی عمر 30 سے 40 سال بتائی جارہی جبکہ ایک عورت سمیت اس کے4ساتھی شہر کے دوسرے علاقوں سے گرفتار ہوئے ہیں.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے اسلام مخالف مواد کے87صفحات پوسٹ کیئے جن میں لوگوں کو مسلمانوں پر حملوں کے لیے اکسایا گیا تھا.

اسی طرح ملزم تارکین وطن کے خلاف بھی قابل اعتراض مواد پوسٹ کرتا رہا ہے سوشل میڈیا پر. ملزمان نے اپنی کاروائیوں کو فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر لائیو دکھایا تاہم مقامی پولیس کی درخواست پر فیس بک انتظامیہ نے اس مواد کو ہٹا دیا. واضح رہے کہ آسٹریلیا سفید فام انتہاپسندوں(white supremacist) کا بڑا مرکزسمجھا جاتا ہے. بتایا گیا ہے کہ حملہ آور جدید ہتھیاروں سے لیس اور پیٹرول بموں سے بھری گاڑی کیساتھ پہنچا جو ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے واردات کی ویڈیو لائیو اسٹریمنگ کرتارہا.

مسلح سفید فام انتہا پسند نے مسجد میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی، اس نے کئی بار گن کو ری لوڈ کیا اور مختلف کمروں میں جا کر فائرنگ کی. یہ بھی کہا کہ 3 منٹ تک مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور مرکزی دروازے سے باہر نکلا،جہاں اس نے گاڑیوں پر بھی فائرنگ شروع کر دی‘پولیس حکام کے مطابق اب تک چار افراد جن میں ایک عورت بھی شامل ہے کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی.

وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن نے اسے نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے‘پولیس کمیشنر مائیک ب±ش کے مطابق ڈین ایوینیو اور لِن ووڈ ایوینیو کی مساجد سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں‘پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریبی علاقوں سے دور رہیں، جبکہ اردگرد کے تمام سکول اور ہسپتال بند کر دیے گئے ہیں. عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ جمعے کے نماز کے دوران کیا گیا اور وہ حملہ آور سے اپنی جان بچا کر بھاگے‘ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور کی بنائی ہوئی ہے اس میں اسے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے.

پولیس نے ہدایات دی ہیں کہ کرائسٹ چرچ کے رہائشی تا حکم ثانی اپنے اپنے گھروں کے اندر رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں. نیوزی لینڈ کے دورہ پر آئی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تمیم اقبال نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ پوری ٹیم جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئی ٹیمکے کھلاڑی فائرنگ کے وقت نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد آئے ہوئے تھے‘پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے کہا کہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس واقعے میں محفوظ رہے.

بنگلا دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے اس موقع پر کہا کہ مسجد میں بنگلا دیشی ٹیم بھی موجود تھی جو اس واقعے میں محفوظ رہی‘انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایسا دوبارہ ہو. واقعے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے کھلاڑی محفوظ ہیں.

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے لائحہ عمل کے لیے اتھارٹیز کے ساتھ کام رہے ہیں کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت جاری ہے. ادھر حملے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے. ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے کرکٹ بورڈز نے مشترکہ طور پر کیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے ہیگلے اوول میں کھیلا جانا تھا .نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مسجد نور اور مسجد لنٹن میں فائرنگ کے واقعے میں کسی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے.