سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے برگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی

نیب ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس نے گذشتہ روز اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی، اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وجہ سے پریشان تھے، خاندانی ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 مارچ 2019 11:22

سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے برگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2019ء) : سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے برگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برگیڈئیر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ ہر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس کے مطابق اسد منیر نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔ گذشتہ روز نیب ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد منیر گذشتہ روز سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے۔اسد منیر پر نیب اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتی ۔ واضح رہے برگیڈئیر (ر) اسد منیر عسکری انٹیلی جنس ایجنسی پشاور کے ڈائیریکٹر بھی رہے۔اسد منیر سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ بھی رہ چکے ہیں۔