بھارت کا جانبدار میڈیا ان کے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے‘حریت فورم

بھارت کا جانبدار میڈیا اس پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے عوام کو میرواعظ کے بارے میں گمراہ کررہا ہے

جمعہ 15 مارچ 2019 12:27

بھارت کا جانبدار میڈیا ان کے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلارہا ہے جو کہ قابل ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے بعض بھارتی چینلوں کی طرف سے میرواعظ کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کا جانبدار میڈیا ان کے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی جانب سے میرواعظ کی رہائش گاہ پر غیر قانونی چھاپے کے بعد میڈیا چینل جھوٹ پر مبنی خود ساختہ رپوٹوں کے ذریعے حقائق کو مسخ کرکے پیش کررہے ہیں ۔

میرواعظ عمر فاروق کے بارے میں گمراہ کن خبریں پھیلانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت کے جانبدار میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ این آئی اے کے چھاپے کے دوران میر واعظ کی رہائش گاہ سے ایک جدید سسٹم برآمد ہوا ہے جو کہ درحقیقت ایک عام انٹرنیٹ کنکشن (کلاس بی لیزلائن) ہے جو سرینگر میں ایک پرائیوٹ کمپنی کے پاس دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ بھارتی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق میر واعظ کی رہائش گاہ سے ملنے والا ہاٹ لائن کا ٹاور دراصل انٹرنیٹ کمپنی کا ٹاور ہے جو کہ میرواعظ کی رہائش گاہ میں تعینات پولیس اہلکاروںبھی اس ٹاور کو علاقے کی نگرانی کیلئے کیمرہ PTZ کے ذریعے استعمال میں لارہے تھے ا وراس بات کا علم برسوں سے وہاں تعینات پولیس اہلکاروںکو تھا اور اب یہ پروپگنڈہ کرنا کہ دوسرے ملک کی ہاٹ لائن برآمد کی گئی ہے حماقت آمیز اور مضحکہ خیز ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کا جانبدار میڈیا اس پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے عوام کو میرواعظ کے بارے میں گمراہ کررہا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ این آئی اے نے چھاپے کے دوران جو چیزین بشمول ذاتی دفتر کا ریکارڈ جس میں انجمن اوقاف جامع مسجد کے ضروری فائلیںاور تنظیم کے پریس بیانات، وغیرہ ضبط کئے گئے ہیںکی کوئی رسید فراہم نہیں کی گئی سے جس سے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کارروائیوں کا واحد مقصد ہراساں کرنا۔تاہم انہوںنے کہاکہ میر واعظ کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلانا اورانہیں نئی دلی طلب کرکے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالنا خطرناک منصوبوں کی طرف اشارہ کر تا ہے۔