نیر بخاری کا وفاقی وزرا کے کالعدم تنظیموں سے روابط کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 15 مارچ 2019 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری نے وفاقی وزرا کے کالعدم تنظیموں سے روابط کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حقائق سامنے لانے کیلئے پارلیمان کی خصوصی پارٹی قائم کی جائے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات سے پارلیمنٹ کے ذریعے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے،بلاول بھٹو نے ناقابل تردیدثبوتوں پر وفاقی وزرا کی برطرفی کامطالبہ کیا ہے، نیر بخاری نے کہا کہ انتہا پسند عناصر کی کابینہ میں شمولیت شہدا وطن کے خون سے غداری کے مترادف ہے، دہشتگردوں کے ہمدرد ہی نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد میں رکاوٹ ہیں، قوم کو یقین دلایا جائے قومی مفاد زاتی مفاد سے زیادہ عزیز ہے، نیر بخاری نے کہا پا کستان ایف اے ٹی آیف میں گرے لسٹ پر ہے،بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے کالعدم تنظیموں اور آلہ کاروں کے خلاف کاراوائی ضروری ہے۔