Live Updates

وزارت داخلہ نےسینکڑوں غیرملکیوں کوپاکستانی شہریت دےدی

پاکستانی شہریت لینے والوں میں 461 بھارتیوں سمیت 635 غیرملکی شامل ہیں،امریکا ، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، بنگلادیش، مصراور فلپائن کے شہریوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 مارچ 2019 15:53

وزارت داخلہ نےسینکڑوں غیرملکیوں کوپاکستانی شہریت دےدی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2019ء ) وفاقی وزارت داخلہ نے سینکڑوں غیرملکیوں کوپاکستانی شہریت دے دی، پاکستانی شہریت لینے والوں میں 461 بھارتیوں سمیت 635 غیرملکی شامل ہیں،امریکا ، برطانیہ، کینیڈا، جاپان کے شہریوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد عالمی سطح پریہ بڑا اقدام ہے ۔

کہ پاکستان نے متعدد غیرملکیوں کو پاکستانی شہریت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں 635غیرملکیوں نے پاکستانی شہریت کیلئے اپلائی کیا تھا۔ جس میں 461 بھارتی بھی شامل ہیں۔ اسی طرح پاکستان نے امریکا کے 10شہری، برطانیہ 15، افغان43 اور 22 سری لنکن ،14بنگلادیشی اور 12 فلپائنی شامل ہیں۔اسی طرح کینیڈا جاپان اور مصر کے 4، 4لوگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ 135غیرملکیوں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔واضح رہے حکومت نے پاکستان کاعالمی سطح پر مورال بلند کرنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھاناشروع کردیے ہیں۔جس کے تحت حکومت پاکستان نے سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کیلئے ملک کے دروازے کھول دیے ہیں۔ 65ممالک کے لیے ای ویزہ کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ای ویزہ پالیسی کا اجراء بھی کردیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں چار پوشیدہ جگہیں ہیں،بدھ ازم کی بڑی جگہ ہے، ٹیکسلا سے آگے شروع ہوتی ہے۔ہری پور کے پاس 40فٹ کا سلیپنگ بدھا دریافت ہوا ہے۔سکھ ازم کا ہمیں علم ہے، جیسے کرتارپوراور ننکانہ صاحب کا ہمیں علم ہے۔اسی طرح ہندوازم کی بڑی جگہ کٹاس راج ہے۔ اسی طرح صوفی ازم یہ جوخطے میں سلام پھیلا تھا اس سب کو مارکیٹ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سیاحتی مقام کو نقشے پر لیکر آئیں گے لوگ وہیں سے بکنگ کرواسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی توپاکستان 19ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔19ارب ڈالر پاکستان کا خسارہ تھا،جس کیلئے ہمیں بڑی بھاگ دوڑ کرنی پڑی۔ ملائیشیاء کی 20ارب کی سیاحت ہے، ترکی ٹورازم 40ارب ڈالر کی ہے۔ پاکستان کے بہترین جگہیں ہیں، ہمارے ہاں مختلف موسم بھی ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بیرون ملک سفارتخانوں کو ذمہ داریاں سونپے گا کہ وہ لوگوں متحرک کریں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات