پاکستان کا یواین سےمودی کا چیمپیئن آف ارتھ کا خطاب واپس لینےکا مطالبہ

بھارت کو ماحولیاتی دہشتگرد قرار دینے کا ڈوزیئرعالمی ادارہ ماحولیات میں جمع،ڈوزیئر میں بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے اوردرختوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 مارچ 2019 17:05

پاکستان کا یواین سےمودی کا چیمپیئن آف ارتھ کا خطاب واپس لینےکا مطالبہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2019ء ) پاکستان نے اقوام متحدہ سے مودی کا ”چیمپیئن آف ارتھ “ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے بھارت کو ماحولیاتی دہشتگرد قرار دینے کا ڈوزیئرعالمی ادارہ ماحولیات میں جمع کروا دیا ہے، ڈوزیئر میں بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے اوردرختوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے بھارت کو ماحولیاتی دہشتگرد قرار دینے کا ڈوزیئرعالمی ادارہ ماحولیات میں جمع کروا دیا ہے۔ ڈوزیئر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی دراندازی کا نوٹس لے۔ ڈوزیئرمیں اقوام متحدہ کو آگاہ کیا گیا کہ26 فروری کو پاکستانی فضائیہ نے پے لوڈ پاکستانی جنگلات پر گرانے کی شرمناک حرکت کی۔

(جاری ہے)

حملے کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔ بھارت کو درختوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔ ڈوزیئر میں کہا گیا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ماحولیات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہے۔بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔پاکستان کی جانب سے پیش گئے ڈوزیئر میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی وزیراعظم مودی کو دیا گیا ”چیمپیئن آف ارتھ “ کا خطاب فوری واپس لے۔

مزید برآں مشیر امین اسلم کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور جبہ گاؤں میں ماحولیاتی دہشتگردی کی ہے۔ بھارتی طیاروں نے جبہ گاؤں کی حدود میں درختوں پر بم برسائے، جس سے ہمارے 15درخت تباہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی طیاروں کے بم پھینکنے اور درختوں کوتباہ کرنے سے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیل گئی ہے۔ واضح رہے بھارت نے پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان الزام تراشی شروع کی اور 25فروری کی رات کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستانی طیاروں کے چیلنج کرنے پر بھارتی طیارے بم گرا کر واپس بھاگ گئے۔

اس کے بعد پھر بھارتی طیارے خلائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کی غرض سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ تاہم پاکستانی فضائیہ نے بھرپور انداز میں مئوثر کاروائی کی۔ پاک فضائیہ کے نوجوان پائلٹ حسن محمود صدیقی نے چند ہی لمحوں میں بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مارگرایا۔ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسراطیارہ انڈیا کی حدود میں گر گیا۔پاکستان میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھے نندن کو پاک فوج نے اسی وقت گرفتار کرلیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ہندوستانی پائلٹ کو رہا کردیا تھا۔