قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کمیٹی نے فاٹا اضلاع میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن ترمیمی بل 2019 کی منظوری دیدی

بل کی منظوری آئینی و قانونی تقاضا ہے، پارلیمنٹ مدد کرے،مردم شماری الیکشن کمیشن کا کام نہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی اجلاس میں بریفنگ کمیٹی نے عارضی اور مستقل پتے کے علاوہ تیسرے حلقے میں ووٹ درج کرنے کا بل مسترد کردیا …اپوزیشن کے بل تو مسترد ہونے تھے ، عبد الاکبر چترالی

جمعہ 15 مارچ 2019 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کمیٹی نے فاٹا اضلاع میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن ترمیمی بل 2019 کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے اجلاس میں فاٹا میں انتخابات سے پہلے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن ترمیمی بل 2019 کا جائزہ لیا گیا ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے پہلی مرتبہ الیکشن ہو رہے ہیں۔ فاٹا اضلاع کے ارکان اسمبلی نے حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم پر اعتراض اٹھایا ۔ رکن کمیٹی جواد احمد نے کہاکہ اس بل کو موخر کیا جائے، ہم عدالت میں بھی گئے ہیں۔ رکن کمیٹی نے کہاکہ کئی علاقوں میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے بعد آبادی کے اعداد و شمار ے تبدیل ہوئے۔

(جاری ہے)

رکن کمیٹی نے کہاکہ جہاں واپس آنے والے لاکھوں لوگوں کو شمار نہیں کیا گیا وہاں کم نشستیں دینے کو عوام کیسے مانیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ مجوزہ بل صوبے کی نشستوں کے لیئے ہے، اس کا دوسرے صوبے پر فرق نہیں پڑے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہمیں فاٹا اضلاع کی حلقہ بندیوں کے لیئے کسی عدالت نے نہیں روکا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس بل کی منظوری آئینی و قانونی تقاضا ہے، پارلیمنٹ مدد کرے۔

حکام الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری الیکشن کمیشن کا کام نہیں۔ حکام الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے جو نتائج ہمیں دیئے گئے اسی پر حلقہ بندیاں ہوتی ہیں۔ حکام الیکشن کمیشن کے مطابق تمام لوکل گورنمنٹس کے انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ کنٹونمنٹس بورڈز کی مدت ختم ہونے کے بعد وہاں بھی حلقہ بندیاں ہوں گی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ دسمبر میں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن ہونگے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ وقت آنے پر حلقہ بندیوں کی کمیٹیاں بنیں گی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ حلقہ بندیوں کی کمیٹیاں بنیں گی تو ہر علاقے کے عوام وہاں اپنی تجاویز کے لیئے رجوع کر سکتے ہیں۔ کمیٹی نے فاٹا اضلاع میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن ترمیمی بل 2019 کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے عارضی اور مستقل پتے کے علاوہ تیسرے حلقے میں ووٹ درج کرنے کا بل مسترد کردیا ۔محرک بل مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ اپوزیشن کے بل تو مسترد ہونے تھے