وزیر دفاع پرویز خٹک کی نیوزی لینڈ میں مساجد پرحملوں کی مذمت

جمعہ 15 مارچ 2019 18:35

وزیر دفاع پرویز خٹک کی نیوزی لینڈ میں مساجد پرحملوں کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے نیوزی لینڈ میں مساجد پرحملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پرگہرے غم اوردکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ دنیا کومتحد ہوکرکسی مذہب نہیں بلکہ دہشتگردی کیخلاف لڑناہوگا۔پرویز خٹک نے کہاکہ دہشتگردی کا تعلق کسی مذہب اورقوم سے نہیں ہوتا۔پرویز خٹک نے کہاکہ پاکستانی قوم اورسکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔