Live Updates

2 میئر ہونگے تو وزیراعلی سندھ بھی 2 ہوسکتے ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

سندھ حکومت کی مرضی سے شہری علاقوں کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے،رہنما ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس

جمعہ 15 مارچ 2019 18:38

2 میئر ہونگے تو وزیراعلی سندھ بھی 2 ہوسکتے ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر کراچی کے 2 میئر ہوں گے تو سندھ کے بھی 2وزیر اعلی ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی مرضی سے شہری علاقوں کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھی انتظامی یونٹ ہی ہے ، انتظامی یونٹ کا آبادی کے پھیلاو کے ساتھ بڑھایا جانا فطری عمل ہے، ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔خالد مقبول صدیقی کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں کی حالت سب کے سامنے ہے، وزیراعظم عمران خان فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات