ساہیوال ،گھریلو تنازعات پر 25سالہ لڑکی اور45سالہ مرد نے زہر پی کر خود کشی کر لی ، لڑکی جاں بحق ،مرد کی حالت نازک ، ہسپتال منتقل

جمعہ 15 مارچ 2019 18:56

ساہیوال ،گھریلو تنازعات پر 25سالہ لڑکی اور45سالہ مرد نے زہر پی کر خود ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) ساہیوال کے یہاں نواح میں گھریلو تنازعات پر ایک نوجوان لڑ کی 25سالہ روبینہ اور45سالہ محمد شریف نے زہر پی کر خود کشی کر لی ، لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ محمد شریف کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمال کالونی پاکپتن روڈ کے دوکاندار ناظم علی کی25سالہ بیٹی روبینہ نے گھریلو تنا زعہ پر والدین سے جھگڑ کر زہریلی سپرے پی لی جس سے جس سے اسکی حالت نازک ہو گئی جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا اور وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گئی ۔

جہاز گرائونڈ کالونی کے ایک بیوپاری محمد شریف 45سالہ نے گھریلو تنازعہ پر اپنے بھائیوں کے رویہ سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں اسکی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :