قومی تھروبال چمپئن شپ 19 مارچ سے پشاور میں شروع ہوگی

جمعہ 15 مارچ 2019 19:01

قومی تھروبال چمپئن شپ 19 مارچ سے پشاور میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا کے تعاون سے قومی تھروبال چمپئن شپ 19 مارچ سے پشاور میں شروع ہوگی، پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کے لئی22 مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی اور رینجرز کے علاوہ سکول اور کالجز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

18 مارچ کو چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور چمپئن شپ 22 مارچ تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں ٹرافیاں، اسناد اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔