پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 27 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی

جمعہ 15 مارچ 2019 19:01

پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 27 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 27 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیموں کے کھلاڑی 26 اپریل کو کوئٹہ پہنچیں گے اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 26 اپریل کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 28اپریل کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔