آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ میں یونیورسٹی آف پنجاب نے جیت لی

جمعہ 15 مارچ 2019 19:01

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ میں یونیورسٹی آف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) یونیورسٹی آف پنجاب نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ جیت لی جبکہ لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد فیصل بٹ تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی اور لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملتان یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اوربہائو الدین ذکریا یونیورسٹی نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے تیرہ یونیورسٹیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن میں پنجاب یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی،کام سیٹ، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، سندھ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، یونیورسٹی آف لاہور ،فاسٹ یونیورسٹی،قائداعظم یونیورسٹی،اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی،اورلاہور کالج ویمن یونیورسٹی شامل تھیں۔