Live Updates

ماحولیا تی آلودگی کے خاتمے اور سر سبزو شاداب پاکستان بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرانا ہے، اشتیاق ارمڑوزیر جنگلات خیبرپختونخوا

جمعہ 15 مارچ 2019 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے کہاہے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کو صاف ستھراورانسان دوست ماحول فراہم کرنے، ماحولیا تی آلودگی کے خاتمے اور سر سبزو شاداب پاکستان بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز پاکستان فارسٹ انسٹیٹیویٹ پشاور میں10بلین ٹری ایفارسٹیشن پراجیکٹ کے تحت پودا لگانے کے موقع پر باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر ، سیکرٹری نذر حسین شاہ، چیف کنزر ویٹر وائلڈ لائف حکیم شاہ سمیت دیگر افسران واہلکار بھی موجود تھے۔

سیکرٹری جنگلات نے وزراء کو بلین ٹری پراجیکٹ کے بارے تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات اور سول سوسائٹی نے بلین ٹری فیز I کے تحت ایک ارب 20کروڑ پودے لگائے جبکہ رواں شجر کاری مہم کے تحت مزید ایک ارب پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے کمیونٹی کو آرگنائز کرکے کافی رقم بچائی جو22بلین سے کم ہوکر 19ارب تک آئی ہے انہوںنے کہا کہ چشمہ رائٹ سے لیکر چترال کے دشوار گزار علاقوں تک شجر کاری کی گئی ہے جبکہ تحفظ جنگلات کے لئے بھی موئثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ہمارے گیارہ اہلکار شہید اور چھ افرادزخمی بھی ہو گئے ہیں وفاقی وزیر نے محکمے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے شجر کاری ضروری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ پودے لگاکر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں قبل ازیں دونوں وزراء نے پاکستان فارسٹ انسٹیٹیویٹ میں پودے لگائے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی بعد ازاں انہوں نے چڑیا گھر کا بھی تفصیلی دورہ کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات