Live Updates

پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی نے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، خرم شیر زمان

اگلا میئر کراچی تحریک انصاف کا ہوگا، اس کے بعد کراچی کو پانی کی کمی نہیں ہوگی، صدر پی ٹی آئی کراچی

جمعہ 15 مارچ 2019 20:22

پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی نے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں مسلسل گیارہویں سال حکومت کر رہی ہے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس کی مد میں لوٹ مار کرکے سونے کے محل تعمیر کیے گئے۔اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر سے برآمد ہونے والا قارون کا خزانہ اس کا گواہ ہے۔

ابھی اور بھی سونے کی کانیں برآمد ہونا باقی ہے۔ چلئے آپ نے لوٹ مار کی، کچھ کام تو کر لیا ہوتا، اس کے باوجود کوئی کام نہیں ہوا۔ کراچی کے لوگ زندگی کی بنیادی ضرورت پانی سے محروم ہیں۔ جوپانی کراچی کے شہریوں کو میسر ہے اس سے وضو اور غسل بھی نہیں کیا جاسکتا۔ آپ اس پانی کا استعمال کرکے زندہ تو رہ سکتے ہیں لیکن اسلام کے تقاضے پورے نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ "انصاف ہاؤس" کراچی سے جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی نے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ حب ڈیم بھر چکا، پھر بھی کراچی کو پانی میسر نہیں۔ پانی کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں اور کراچی والے بدبودار اور کیڑوں بھرا پانی پی رہے ہیں۔ اگر واٹر ایمرجنسی لگائی گئی تو پیپلز پارٹی کی حکومت میں ڈر ہے کہ تعلیمی ایمرجنسی جیسا حال ہوگا۔

کراچی جیسے شہر میں بھی لوگ پتھر کے دور کی طرح دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ پتھر کے دور میں دور سے پانی مل جاتا تھا، اب لمبی لمبی قطاریں لگا کر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کراچی کے ساتھ ناانصافی پیپلز پارٹی کو مہنگی پڑے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں لوگ تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔ اگلا میئر کراچی تحریک انصاف کا ہوگا ، اس کے بعد کراچی کو پانی کی کمی نہیں ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات