Live Updates

وزیر اعلی ا گلگت بلتستان کا وزیراعظم ،وزیر دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ

فضائی حدود کی بندش اور گلگت بلتستان کیلئے فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام خصوصا مریضوں کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا

جمعہ 15 مارچ 2019 20:28

وزیر اعلی ا گلگت بلتستان کا وزیراعظم ،وزیر دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) وزیر اعلی ا گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیراعظم عمران خان وزیر دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے فضائی حدود کی بندش اور گلگت بلتستان کیلئے فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام خصوصا مریضوں کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کم از کم ہیلی کاپٹر کی سروس کا آغاز کرے تاکہ بزرگ اور مریضوں کو لایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چونکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فضائی روٹس کب تک بند رہنے ہیں ۔وزیر اعلی نے مزید آگاہ کیا کہ بارشوں کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور داسو تا چلاس سفر انتہائی دشوار ہو چکا ہے مریض اور بزرگ شہری سفر کرنے سے بلکل قاصر ہیں لہذا این ایچ اے کو چاہیے کے ہنگامی بنیادوں پر شاہراہ قراقرم کی مرمت کرے تاکہ فضائی روٹس کے کھلنے تک سڑک کا سفر ممکن ہو اور بابو سر روڈ کے کھولنے کے انتظامات کا آغاز کرے۔وزیر اعلی کی درخواست پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تفصیلات لے کر اس اہم مسلے کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات