ٓبنگلزئی قبائل کا ڈی آئی جی نصیر آباد کی جانب سے اراضی پر قبضے و تعمیرات کیخلاف احتجاج

قاضی عدالت اور مجلس شوریٰ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا اس کے باوجود پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ہماری زمینوں پر تعمیرات جاری ہیں ،قبائلی رہنمائوں کی پریس کانفرنس

جمعہ 15 مارچ 2019 21:53

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2019ء) بنگلزئی قبائل کی جانب سے ڈی آئی جی نصیرآباد کے خلاف اپنے اراضی پر قبضہ اور تعمیرات کرنے کے خلاف اورہائی کورٹ کے حکم پر تعمیرات کے کام کو بند نہ کرنے پر قبائلی شخصیت حاجی عبدالرحمن بنگلزئی کی سربراہی میں ڈی سی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ڈی آئی جی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مین بازار قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں بعدازاں قبائلی رہنماوں حاجی عبدالرحمن بنگلزئی ،محمد اکبر بنگلزئی، اور کلیم اللہ بنگلزئی نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شریف شہری ہیں اور 1976میں زرعی اصلاحات کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ایریگیشن ریسٹ ہاوس کے نذدیک 2ایکڑ سے زائد اراضی الاٹ کی گئی جس کا ریکارڈبھی ہمارے پاس موجود ہے قاضی عدالت اور مجلس شوری نے بھی اراضی کافیصلہ ہمارے حق میں دیا ہوا ہے اور2001میں عدالت عالیہ بلوچستان سے بھی ہمارے حق میں فیصلہ آیا ہوا ہے لیکن ڈی آئی جی نصیرآباد رینج آفیس کے نام سے ہماری ذاتی الاٹ شدہ زمین پر رات کی تاریکی میں پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں زبردستی تعمیراتی کام کیا جارہا ہے محکمہ پولیس کو50ایکڑاراضی الاٹ ہونے کے باوجود بھی ہمارے پلاٹ پر پولیس کا قبضہ قانون اور عدالت کی حکم نامے کا کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے تعمیراتی کام کا اسٹے جاری ہونے کے باوجود بھی پولیس کاعملہ ہمارے پلاٹ پر چاردیواری کا کام شروع کررکھا ہے کمشنر نصیرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو عدالتی اسٹے آرڈر کی کاپیاں فراہم کی گئی ہیں لیکن پھر بھی پلاٹ پر کام ہورہا ہے جوکہ ہمارے ساتھ ظلم وذیادتی کی انتہا ہے قانون کے رکھوالے قانون کے احکامات بھی ماننے سے انکار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے انہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ذاتی پلاٹ پر پولیس کی ناجائز قبضہ کو ختم کرنے کے لئے نوٹس لیا جائے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔