شاہی سید کی نیوزی لینڈ میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشت گردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے اور قیمتی انسانی جانوں لینے والے دہشت گرد وں کا کوئی مذہب اور نظریہ نہیں ہوتا، صدر اے این پی سندھ

جمعہ 15 مارچ 2019 21:54

شاہی سید کی نیوزی لینڈ میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے اور قیمتی انسانی جانوں لینے والے دہشت گرد وں کا کوئی مذہب اور نظریہ نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ اے این پی عدم تشدد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور دنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گردی بدترین کاروائی تھی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ٹھوس اور مربوط اقدامات کرنا ہونگے۔