جامعہ سندھ میں جینڈر پالیسی بنانے کیلئے 7 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

جمعہ 15 مارچ 2019 21:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) جامعہ سندھ کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں جینڈر پالیسی بنانے کیلئے 7 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی کنوینر ڈائریکٹر، انسٹیٹیوٹ آف جینڈر اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمن کھومباٹی، پروفیسر ڈاکٹر نسیم اسلم چنہ، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی تنیو، ڈاکٹر سمیرا عمرانی، ساجد قیوم میمن اور ڈاکٹر عرفان احمد شیخ شامل ہیں، یہ کمیٹی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں قائم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :