Live Updates

مجھے ڈر ہے بلاول کپڑے پھاڑ تھانے نہ چلا جائے، شیخ رشید

تھانے میں الزام لگائے گا کہ شیخ رشید نے چھیڑا ہے، پھر عمران خان کو کہے گا اس نے مجھے چھیڑا اس کو وزارت سے نکالو، بلاول میں وزارتوں کا بھوکا نہیں،آٹھویں وزارت کر رہا ہوں،ٹویٹر پر میرے 5ملین فالورز ہیں، جس دن بلاول کیخلاف ٹویٹ کیا 5کروڑ ہوجائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 مارچ 2019 22:10

مجھے ڈر ہے بلاول کپڑے پھاڑ تھانے نہ چلا جائے، شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ2019ء ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے ڈر ہے بلاول کپڑے پھاڑ تھانے نہ چلا جائے، تھانے میں الزام لگائے گا کہ شیخ رشید نے چھیڑا ہے، پھر عمران خان کو کہے گا اس نے مجھے چھیڑا اس کو وزارت سے نکالو۔بلاول میں وزارتوں کا بھوکا نہیں ہوں،آٹھویں وزارت کر رہا ہوں۔ٹویٹر پر میرے 5ملین فالورز ہیں، جس دن بلاول کیخلاف ٹویٹ کیا 5کروڑ ہوجائیں گے۔

انہوں نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریلوے ٹرمینل استعمال ہو یا نہ ہو، 2لاکھ 72ہزار ڈالر جوکروڑ وں میں بنتے ہیں ، روزانہ کی بنیاد پرحسن داؤد کو دینے تھے، ایف کے زیڈ کودینے تھے۔ یہ بہت بڑی ڈکیتی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نیب کو بتایا کہ میرا سادہ سا کیس ہے،لیکن میں حاضر ہوگیا ہوں۔

(جاری ہے)

اگر نیب میں نہ جاتا تولوگوں نے کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کرباتیں کرتا رہتا ہوں۔

میرا ٹھوس شواہد پر کیس مبنی ہے۔ ایل این جی اسکینڈل میں ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب پتا نہیں یہ باہر بیٹھ کر کیس کی کون سی تیاری کررہے ہیں۔پاکستان میں ان کی اولادیں ہیں، نہ کیس نہ جائیدادیں ہیں۔ ان کے توکپڑے بھی باہر پڑے ہوئے ہیں۔ لیکن ان چوروں کی سزا عمران خان کو مل رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو مجھ پر بھی تنقید کررہا ہے، مجھے ڈر ہے کہ کسی دن کپڑے پھاڑ کرتھانے نہ چلا جائیاور کہے گا مجھے شیخ رشید نے چھیڑا ہے، پھر عمران خان کو کہے گا اس نے مجھے چھیڑا اس کو وزارت سے نکالو۔

بلاول میں وزارتوں کا بھوکا نہیں ہوں،آٹھویں وزارت کر رہا ہوں۔پھر مولابخش چانڈیو کہ اس کو سمجھا لو،میں نے آج تک ٹویٹ نہیں کیالیکن اس کے باوجود میرے 5ملین فالورز ہیں، جس دن ٹویٹ شروع کیا میرا پہلا تویٹ بلاول کوجائے گا۔پھر وہ پچاس لاکھ فالورز 5کروڑ میں بدل جائیں گے۔بلاول سے مسئلہ کیا ہے؟شیخ رشید نے کہا کہ اسلام ہمارا مذہب ہے، اسلام ہمارا وڑھنا بچھونا ہے،جہاد ہم پرلازم ہے،ہم دہشتگردی کیخلاف ہیں۔

دہشتگردی کیخلاف ہم نے 70ہزار جانیں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے کوئی سیلون نہیں بنایا، ہم اس کو کرائے پر دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم ، وزیر یا آفیسرز کے سیلون کرائے پر لے کرجاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوانڈین میڈیا کی زبان بول رہا ہے، بلاول بھٹو انڈین میڈیا کا بااثرایجنٹ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات