لاہور ملتان موٹروے کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان

لاہور سے عبدالحکیم تک سیکشن کو 29 مارچ سے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 مارچ 2019 23:27

لاہور ملتان موٹروے کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مارچ 2019ء) لاہور ملتان موٹروے کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان، لاہور سے عبدالحکیم تک سیکشن کو 29 مارچ سے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مواصلات کی جانب سے کئی مئی سے التوا کے شکار لاہور ملتان موٹروے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت مواصلات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ لاہور ملتان موٹروے کے عبدالحکیم سیکشن تک کے حصے کو رواں ماہ کے آخر تک عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

29 مارچ سے لاہور عبدالحکیم موٹروے پر عام ٹریفک کھول دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور عبدالحکیم موٹروے کے افتتاح سے لاہور اور ملتان کے درمیان سفر کا وقت تقریباً آدھا ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ لاہور عبدالحکیم موٹروے کا گزشتہ برس اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے نامکمل حالت میں افتتاح کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب لاہور عبدالحکیم موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کے بعد اسے 29 مارچ سے ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔