ومی وطن پارٹی سعودی عرب نے عظیم پختون رہنما حیات محمد خان شیرپاؤ شہید کی ۴۴ ویر برسی کی مناسبت سے شہر ریاض میں تقریب کا انعقاد کیا

حیات محمد خان شیرپاؤ شہید پاکستان کے عظیم سپوت تھےجنہوں نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 مارچ 2019 12:19

ومی وطن پارٹی سعودی عرب نے عظیم پختون رہنما حیات محمد خان شیرپاؤ شہید ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان ،ریاض) حیات محمد خان شیرپاؤ شہید پاکستان کے عظیم سپوت تھےجنہوں نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ۔ افواج پاکستان کو انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین ۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جمہوری قوتوں کا اتحاد مثالی رہا۔

۔ پختونخوا کرکٹ کلب کے کھلاڑیو ں اور منجمنٹ کا قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان قومی وطن پارٹی سعودی عرب نے عظیم پختون رہنما حیات محمد خان شیرپاؤ شہید کی ۴۴ ویر برسی کی مناسبت سے شہر ریاض میں تقریب کا انعقاد کیا۔ جسمیں قومی وطن پارٹی کے کارکنان ، معززین شہر اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)



تقریب کی صدارت پارٹی کے سعودی عرب کے چیئرمین اقبال ودود نے کی جبکہ ریاض ریجن کے صدر الحاج شیرعالم خان نے میزبانی کی فرائض انجام دئیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ودود نے حیات محمد خان شیرپاؤ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی آج ۴۴ سال گزرنے کے باوجود وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور پارٹی کارکنان ان کی نظریہ سیاست کوعملی جامہ پہنانے کیلئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں اپنا جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔


انہوں نے گزشتہ دنوں انڈیا کے طرف سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ناکام کوشش اور اسکے مقابلے میں افواج پاکستان کی جوابی کاروائی پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان اور انڈیا کی درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران سیاسی جماعتوں کی اتفاق و اتحاد کو بھی سراہا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت فاٹا ریفامز کو عملی جامہ پہنانے اور دھشت گردی کا شکار ہونے والے صوبے پختونخوا کی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

تقریب سے قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں الحاج شیرعالم خان، ودان خان، انجنئر فیاض خان، سلطان زیب خان، شاہ ودان خان، زید ولی شاہ اور ڈاکٹر جمیل الرحمن نے بھی خطاب کیا۔

اسکے علاوۂ کمیونٹی رہنماؤں خالد اکرم رانا، حافظ عبدالوحید، احسن عباسی، یونس ابو غالب، ناصر آرائیں ،فیصل علوی، سردار رزاق، حنیف بابر ، عبدالجلال خان ، نادر خان اور مولاناہمایون محسود نے بھی حیات شہیدکی پاکستان میں جمہور یت اور عوامی حقوق کیلئے کیے گئے جدوجہد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں پختونخوا کرکٹ کلب کے کھلاڑیو ں اور منجمنٹ کمیوٹی سمیت دیگر معزیز ین نے جہان غلام ، اقبال خان، نوید خان، ابراہیم خان، عرفان خان اور شہاب الدین کی سرکردگی میں قومی وطن پارٹی میں باضابطہ شمولیت کرتے ہوئے اوورسیز اور پاکستان میں قومی وطن پارٹی کیلئے کام کرنے کا اعلان کیا۔