آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کے بعد ٹیموں کی کھلاڑی اپنے اپنے علاقوں کیلئے روانہ

ہفتہ 16 مارچ 2019 14:02

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کے بعد ٹیموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کے بعد ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کے لئے رووانہ ہو گئیں، آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ کے مقابلے گذشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی، چمپئن شپ میں یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی اور لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملتان یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اوربہائو الدین ذکریا یونیورسٹی نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے تیرہ یونیورسٹیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن میں پنجاب یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی،کام سیٹ، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، سندھ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، یونیورسٹی آف لاہور ،فاسٹ یونیورسٹی،قائداعظم یونیورسٹی،اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی،اورلاہور کالج ویمن یونیورسٹی شامل تھیں۔