بین الاقوامی میڈیا نے نیوزی لینڈ حملے میں دہشت گرد کو قابو کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کو ہیرو قرار دے دیا

ایبٹ آباد کے نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسرے نمازیوں کی زندگی بچانے کی کوشش کی، عینی شاہد نے بھی نعیم راشد کی بہادری کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 مارچ 2019 14:28

بین الاقوامی میڈیا نے نیوزی لینڈ حملے میں دہشت گرد کو قابو کرنے کی کوشش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2019ء) بین الاقوامی میڈیا نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر عیسائی انتہا پسندوں کی دہشتگردی کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم راشد کو ہیرو قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ مساجد پر حملے کے واقعے میں ایبٹ آباد کے نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچانے کی کوشش کی اور اس دوران وہ خود شہید ہو گئے،نعیم راشد نے دہشت گرد کے ہاتھوں سے گن لینے کی بھی کوشش کی۔

نعیم راشد دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔دل دہلا دینے والے واقعے میں نعیم راشد کے بیٹے بھی گولیوں کی زد میں آ کر شہید ہوئے،عینی شاہدنے بتایا کہ نعیم راشد نے اپنی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا بھی شہید نعیم راشد کو ہیرو قرار دے رہا ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملے کے دوران 2 پاکستانی شہید ہوئے۔ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد اور 18 سالہ بیٹا طلحہ کی شہادت سے متعلق نیوزی لینڈ کے حکام نے آگاہ کیا۔ نعیم اور طلحہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت نےشہید کی اہلیہ کو باضابطہ طور پر فون کرکے آگاہ کیا۔ اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکام بتایا کہ نعیم مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو روکنے کے دوران شہید ہوا، جب کہ حملے میں بیٹا طلحہ بھی شہید ہوا۔

بھائی ڈاکٹر خورشید نے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ ۔ ڈاکٹر خورشید کے مطابق بھائی نعیم راشد وہاں ٹیچر تھے جبکہ بھتیجا طالبعلم تھا، دونوں مسجد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے کہ دہشت گرد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔