وزیر اعلی کاچنیوٹ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور سبزہ زار میں سات سالہ بچے کے قتل کے واقعات کا نوٹس

ہفتہ 16 مارچ 2019 14:57

وزیر اعلی کاچنیوٹ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور سبزہ زار میں سات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چنیوٹ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور سبزہ زار میں سات سالہ بچے کے اغواء کے بعد قتل کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے چنیوٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر آ ر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس کی تحقیقات کر کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اورمقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سبزہ زار میں اغوا ء کے بعد 7 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مقتول بچے کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کے بارے میں سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔