نیسلے پاکستان اور MCI نے ’کلین گرین پاکستان‘ کے تحت دارلحکومت میں شجر کاری کی مہم شروع کردی

اسلام آباد ملک کا دارالحکومت ہے ،پاکستان کا چہرہ ہے، مقصد کے تحت اپنے ماحول کو مزیدمستحکم بنانا چاہتے ہیں، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

ہفتہ 16 مارچ 2019 14:57

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) نیسلے پاکستان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں شجر کاری کے عزم کے تحت شروع ہونے والے اقدام ’کلین گرین پاکستان‘ کے تحت میٹرو پولیٹن کارپوریشن آف اسلام آباد سے میئر شیخ انصر عزیز کے رہنمائی میں اسلام آباد کے روز اینڈ جیسمین گارڈن میں شجرکاری کا آغاز ایک پارٹنر شپ کے تحت کردیا ہے۔

نیسلے پاکستان نے نہ صرف مسلسل صفائی اور ماحولیاتی سلامتی کی ثقافت کو فروغ دینے پر زور دیا، بلکہ اپنے فلسفہ کے تحت اس مہم کے ذریعے نیسلے کے آپریشن کے صفر ماحولیاتی اثرات کو منظم طریقے سے اور باقاعدہ طریقے سے جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ ا فیئرز کے ہیڈ، وقار احمد نے کہا -کہ ملک بھر میں درختوں کی شجر کاری اور صفائی کی مہم نیسلے کے عالمی اور مقامی وعدوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم کلین گرین پاکستان کے تحت اس شراکت داری کے ذریعے دارالحکومت میں مزید صفائی اور شجر کاری کی مہم چلائیں گے،کیونکہ ہم نے دارالحکومت میںایم سی آئی کیساتھ شراکت داری میں 10,000 درختوں کی شجر کاری کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام کے تحت، کمپنی کی توجہ صفائی اور حفظان صحت پر مرکوز ہوگی، اور اس کے کلیدی ستون نکاسئ آب کے علاوہ جن امور پر ہماری توجہ زیادہ ہوگی، ان میں درختوں کی شجر کاری کی مہم اور کمیونٹیوں کے لئے پینے کے صاف پینے تک رسائی فراہم کرنا شامل ہے۔

یہ اقدام مکمل طور پر ہماری پائیدار ترقیاتی اہداف یعنی صاف پانی اور صفائی، اور زمین پر زندگی سے مطابقت رکھتا ہے۔اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسلام آباد ملک کا دارالحکومت ہے اور پاکستان کا چہرہ ہے، ہم اس مقصد کے تحت اپنے ماحول کو مزیدمستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ ہم صرف ان سرگرمیوں پر یقین نہیں کرتے ، بلکہ اس شہر کے باشندوں میں اس آگاہی کا فروغ ایک بہت ضروری بات ہے۔ میں نیسلے پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ محفوظ ماحول کو یقینی بنا رہا ہے ، جس سے کلین گرین پاکستان کی جانب ، ان کی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :