Live Updates

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس 19مارچ کو ہوگا ، 30نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

احتساب عدالت نمبر دو راولپنڈی کی بطور احتساب عدالت نمبر تین اسلام آباد منتقلی کا معاملہ پر غور کیا جائیگا

ہفتہ 16 مارچ 2019 15:06

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس 19مارچ کو ہوگا ، 30نکاتی ایجنڈے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 مارچ منگل کو اسلام آباد میں ہوگا ،کابینہ اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا،احتساب عدالت نمبر دو راولپنڈی کی بطور احتساب عدالت نمبر تین اسلام آباد منتقلی کا معاملہ پر غور کیا جائیگا۔ریوینو ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دیگا۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر بھی غورکریگی ۔متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کا قیام بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔وفاقی کابینہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کی تقرری کے معاملے پر بھی غور کرے گی ،وفاقی کابینہ انٹرنینمنٹ اور گفٹ کے لیے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دیگی۔

(جاری ہے)

مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنس کی منظوری اور توسیع بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔

وفاقی کابینہ ڈیبٹ پالیسی کورآرڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی بھی منظوری دیگی۔اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کیلئے بنائے گئے کمیشن میں تبدیلی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ،وفاقی کابینہ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی بھی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت اطلاعات کے درمیان یوتھ ڈویلپمینٹ کے معاہدے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت مواصلات اسٹریٹجی تشکیل دینے کی بھی منظوری دیگی،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات