کوئٹہ، سبی، بولان، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، شدت پانچ ریکارڈ کی گئی

ْزلزلے سے ہونے والی کسی قسم کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، رپورٹ

ہفتہ 16 مارچ 2019 15:06

کوئٹہ، سبی، بولان، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) صوبے کے دارالخلافہ کوئٹہ، سبی، بولان، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز سبی سے 43 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ان علاقوں کے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں اوردفاتر سے باہر کھلی جگہوں پر آگئے۔زلزلے سے ہونے والی کسی قسم کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔