Live Updates

ملکی سالمیت کے خلاف ازخود نوٹس کااستعمال کرنے پر فخر ہے، ثاقب نثار

خوشی ہے وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بن گئے ہیں،ڈیم کا نہ بننا مجرمانہ غفلت ہے ، لوگوں کی جانب سے دیئے گئے عطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے، سابق چیف جسٹس

ہفتہ 16 مارچ 2019 15:10

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف ازخود نوٹس کااستعمال کرنے پر فخر ہے،خوشی ہے وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بن گئے ہیں،ڈیم کا نہ بننا مجرمانہ غفلت ہے ، لوگوں کی جانب سے دیئے گئے عطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی انسانیت کی بقاء کا ذریعہ ہے ، ہمارے پانیوں کا منبع بھارت کے پاس ہے ، بھارت نے پاکستان کو کبھی بطور آزاد ملک کے تسلیم نہیں کیا ، سندھ طاس معاہدے کے ذریعے بھارت سے گزرنے والے دو دریائوں پر پاکستان کا حق تسلیم کیا گیا ، میں نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ ڈیم کا نہ بننا مجرمانہ غفلت ہے ، میں نے کراچی میں ٹینکر مافیہ کے خلاف ازخود نوٹس لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے خلاف ازخود نوٹس کااستعمال کرنے پر فخر ہے،خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بن گئے ہیں ، لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے عطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات