سلامتی کونسل کی نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی مذمت،

ایک منٹ کی خاموشی ہمیں مسلمان مخالف نفرت اورہرطرح کے تعصب اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہوناچاہیے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:05

سلامتی کونسل کی نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی مذمت،
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردحملے سے صدمہ پہنچاتمام ممالک کو عدم برداشت،تشدد اور انتہاپسندی کیخلاف بہترطریقے سے کام کرناہوگا۔

نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دومساجدمیں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے حوالے سے سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈکی حکومت اور عوام سے اظہارہمدردی کیا۔ رکن ممالک کے سفراء نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید افراد کی یاد میں کھڑے ہوکرخاموشی اختیارکی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اسلام کے بارے میں منفی تاثرکی روک تھام اور عدم برداشت اورہرطرح کی پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت کااعادہ کیا،عالمی ادارے کے سربراہ نے مساجداورتمام مذہبی مقاما ت کاتقدس برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ جمعہ کے مقدس روز کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے اس سانحے پراسلامی برادری کے ساتھ یکجہتی کااظہارکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں مسلمان مخالف نفرت اورہرطرح کے تعصب اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہوناچاہیے۔