بہادر مسلم خاتون جس نے اپنے سینے پر گولی کھا کر شوہر کو بچا لیا

نیوزی لینڈ میں مساجد حملے کے دوران دہشت گرد نے وہیل چئیر پر بیٹھے نمازی پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی تو ان کی اہلیہ چھلانگ کر سامنے آ گئیں، شوہر بچ گیا مگر بیوی شہید ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 مارچ 2019 16:36

بہادر مسلم خاتون جس نے اپنے سینے پر گولی کھا کر شوہر کو بچا لیا
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2019ء) گذشتہ دن نیوزی لینڈ میں سفید فام انتہا پسند نے دو مساجد پر حملہ کر کے درجنوں مسلماںوں کو شہید کر دیا۔نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی تفصیلات آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔شہید ہونے والوں میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔حملے میں شہید ہونے والے باپ بیٹا کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

اس کے علاوہ بھی مخلتف ممالک کے مسلمان جو کہ نیوزی لینڈ میں مقیم تھے،اس حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حملے میں بنگلہ دیش کی ایک خاتون بھی شہید ہوئی ہیں جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ 42 سالہ آرا پروین نے 1994ء میں بنگلہ دیش کو خیر آباد کہا اور اپنے شوہر فرید کے ساتھ نیوزی لینڈ میں رہائش اختیار کی۔

(جاری ہے)

خاتون کے شوہر کئی سالوں سے علیل تھے اور وہیل چئیر پر آگئے۔

گذشتہ روز حملہ آور نے فرید پر گولیاں چلانے کی کوشش کی تو بہادر مسلم خاتون چھلانگ لگا سامنے آ گئی اور اپنے سینے پر گولیاں کھا کر شوہر کو بچا لیا۔
خاتون نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شوہر کی جان بچا لی
واضح رہے گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گذشتہ روز دو مساجد پر سفید فام انتہا پسندوں نے حملہ کیا جس میں ایک آسٹریلوی شخص نے نہتے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں50 مسلمان شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

نیوزی لینڈ پولیس نے گذشتہ روز مساجد پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم برینٹین ہیریسن ٹیرنٹ کو گرفتار کیا جسے آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ 28 سالہ آسٹریلوی شہری برینٹن ہیریسن نے عدالت میں پیشی کے دوران ریلیف یا ضمانت کی اپیل نہیں کی نہ ہی برینٹن کے وکیل نے ایسا کوئی مطالبہ عدالت کے سامنے رکھا۔