ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم سٹاک ہوم کانیاٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:11

ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم سٹاک ہوم کانیاٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم سٹاک ہوم کانیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رابرٹ بڈریو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1973میں سوئیڈن کے بینک میں ہونے والی ایک ڈکیتی کی واردات کے گرد گھوم رہی ہے ،جس سے شہر میں ایک بحران جنم لیتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں نومی راپیس،ایتھن ہاک،مارک اسٹرانگ، کرسٹوفر ہیئرڈیل اور مارک رینڈل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نکولس تبارک اور جوناتھن برونفمین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 12اپریل کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :