Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ‘ شفقت محمود

یکساں نصاب تعلیم کے ذریعے امیر اور غریب کے بچے کو ایک ہی طرز کی تعلیم میسر آئیگی‘ وفاقی وزیر تعلیم کی لاہور میں گفتگو

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:12

وزیر اعظم عمران خان نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر طرح کے وسائل بروئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر طرح کے وسائل اور اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کر رکھی ہے ،حکومت یکساں نصاب تعلیم کیلئے کوشاں ہے جس کے ذریعے امیر اور غریب کے بچے کو ایک ہی طرز کی تعلیم میسر آئے گی جس سے دونوں کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر آئیں گے،ڈور آف اویئرنس کی تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات قابل قدر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں جھگیوںمیںمقیم بچوں کی تعلیم کیلئے کوشاں ڈور آف اوئیرنس کے تمام سکولوں میں ہونیوالے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کیلئے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈور آف اویئرنس کی چیئرپرسن ربا ہمایوں ،قاسم علی شاہ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اورطلبہ کے والدین نے شرکت کی ۔

شفقت محمود نے کہاکہ ڈور آف اویئرنس مشکل حالات میں بھی جھگیوں میں مقیم بچوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے مصروف عمل ہے جسے جتنا بھی سراہا جائے وہ کم ہے۔ یہ ادارہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں بہترین کردار ادا ر رہاہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب اس ادارے کے طلبہ و طالبات پاکستان کی ترقی میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک دنیا میں جتنی بھی قوموں نے ترقی کی ہے ان کی بنیاد تعلیم تھی ۔ موجودہ حکومت بھی اسی تناظر میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشا اللہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکساں نصاب تعلیم کیلئے بھی کوشاں ہے جس کے ذریعے امیر اور غریب کے بچے کو ایک ہی طرز کی تعلیم میسر آئے گی جس سے دونوں کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر طرح کے وسائل اور اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔چیئرپرسن ڈور آف اویئرنس رباہمایوں نے کہاکہ سکول کے اساتذہ بچوں کی پڑھائی پر بہت محنت کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں بچوں کے اندر تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ بیدار ہواہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جھگی سکولوں کا جال پورے پاکستان میں پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم سے سرشار ہو سکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات