Live Updates

میثاق جمہوریت کی دستاویز سے عمران خان کو بھی اتنی ہی تکلیف ہے جتنی آمر مشرف کو تھی‘ قمر زمان کائرہ

بلاول ،نواز ملاقات میں میثاق جمہوریت میں توسیع پر اتفاق ہوا ،ہم تو چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف بھی نئے میثاق کا حصہ بنے

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:12

میثاق جمہوریت کی دستاویز سے عمران خان کو بھی اتنی ہی تکلیف ہے جتنی آمر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت قرارداد پاکستان اور 1973ء کے آئین کے بعد بڑی قومی دستاویز ہے، شرطیہ کہتا ہوں کہ عمران خان نے میثاق جمہوریت پڑھا ہی نہیں،اس دستاویز سے عمران خان کو بھی اتنی ہی تکلیف ہے جتنی آمر مشرف کو تھی۔ٹی وی اینکرز اور تجزیہ کاروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا ایک بھی نقطہ ایسا نہیں تھا جس کا فائدہ پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ کو ہوا ہو،عمران خان خود میثاق جمہوریت کے تحت ہوئی آئینی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں،خان صاحب خود میثاق جمہوریت پر عمل بھی کر رہے ہیں اور اسے مک مکا بھی کہہ رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہم اپنی حکومت میں میثاق جمہوریت کے 38میں سے 31نکات پر عمل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آئینی عدالت کے قیام، ججز کی تقرری کے نظام میں اصلاحات نواز شریف کی مخالفت کی وجہ سے نہ ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نیب قوانین ختم کر کے بلاامتیاز سب کے احتساب کا قانون بنانا چاہتی تھی،آج خود نواز شریف اعتراف کر رہے ہیں کہ بلاامتیازاحتساب کی مخالفت ان کی غلطی تھی۔

انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو اورنواز شریف ملاقات میں میثاق جمہوریت میں توسیع پر اتفاق ہوا تھا،ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی اور جمہوری جماعتوں کو میثاق جمہوریت کیلئے ساتھ ملائیں،ہم تو چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف بھی نئے میثاق جمہوریت کا حصہ بنے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان میثاق جمہوریت کی روح کوسمجھے بنا ء اسے کرپشن پر مک مکا کہہ رہے ہیں جو ان کی کم علمی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات