نیوزی لینڈ مساجد پر حملے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی

ترجمان دفتر خارجہ نے شہید ہونے والے 6 پاکستانیوں کے نام جاری کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 مارچ 2019 16:55

نیوزی لینڈ مساجد پر حملے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مارچ 2019ء) : نیوزی لینڈ حملے میں 6پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیوزی لینڈ میں مساجد پر کئے گئے حملے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سہیل شاہد، جہانداد علی،سید اریب احمد،محبوب ہارون شامل ہیں۔جب کہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد اور طلحہ نعیم کی شہادت کی تصدیق پہلے ہی ہو چکی تھی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دیگر تین پاکستانیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملے کے دوران 2 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی تھی۔ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد اور 18 سالہ بیٹا طلحہ کی شہادت سے متعلق نیوزی لینڈ کے حکام نے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

نعیم اور طلحہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت نےشہید کی اہلیہ کو باضابطہ طور پر فون کرکے آگاہ کیا۔

اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکام بتایا کہ نعیم مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو روکنے کے دوران شہید ہوا، جب کہ حملے میں بیٹا طلحہ بھی شہید ہوا۔ بھائی ڈاکٹر خورشید نے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹر خورشید کے مطابق بھائی نعیم راشد وہاں ٹیچر تھے جبکہ بھتیجا طالبعلم تھا، دونوں مسجد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے کہ دہشت گرد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر سفید فام شہری کے دہشت گرد حملے میں 45 سے زائد مسلمان شہید ہوئے۔

سفید فام آسٹریلوی شہری نے دہشت گردی کی تمام کارروائی
 سوشل میڈیا ویب سائٹ پر براہ راست نشر کی۔

 پولیس نے سفید فام شہری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں اُسے 5 اپریل تک ریمانڈ پر پولیسکے حوالے کر دیا گیا ہے۔