سراج الحق عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ ،لیاقت بلوچ قائمقام امیر مقرر

لیاقت بلوچ 19مارچ کو ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس میں شریک ہونگے

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:46

سراج الحق عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ ،لیاقت بلوچ قائمقام امیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلے گئے، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے قائمقام امیر کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمان میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اہم اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔سراج الحق کے ملک میں موجود نہ ہونے کے باعث لیاقت بلوچ اجلاس میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کریں گے ۔