امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے لاجواب کردیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 18:18

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے لاجواب کردیا
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کو دہشت گردی نہ قرار دینے اور نہ ہی اس کی مذمت کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے لاجواب کردیا۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں 50 افراد شہید ہوئے ،حملہ کرنے والے آسٹریلین ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حملے کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے مذمت کی تاہم امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تعزیت اور افسوس کے بجائے ایک لنک شیئر کیا جو حملے سے متعلق ایک ویب سائٹ کی خبر کا لنک تھا۔گارڈین کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون کی اور پوچھا کہ امریکا آپ کی کیا مدد کرسکتا ہی اس پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نیانہیں مشورہ دیا کہ امریکا تمام مسلم کمیونٹی سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کرے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے گفتگو اور واقعے کے دس گھنٹے بعد ٹرمپ نے دوسرا ٹوئٹ کیا اور قتل عام کی مذمت کی۔